بیجنگ،19جنوری(آئی این ایس انڈیا)چینی محکمہ صحت نے وسطی صوبے وُوہان میں مزید سترہ افراد میں نمونیے کا باعث بننے والے نئے وائرس کی تصدیق کر دی ہے۔ اس وبا کے پھیلنے سے اس وقت ووہان کے ہسپتالوں میں ساٹھ سے زائد مریض زیر علاج ہیں۔ اب تک اس وائرس میں مبتلا ہونے والے دو چینی مریض ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔
ہسپتال سے19 افراد کو شفایاب ہونے کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب امریکا سمیت نصف درجن ایشیائی ممالک میں چین سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کی کلینیکل اسکریننگ شروع کر دی گئی ہے۔ اسی وائرس کی نشاندہی تھائی لینڈ میں دو اور جاپان میں ایک مریض میں بھی کی جا چکی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ یہ نیا وائرس وبائی صورت میں کئی اور علاقوں میں پھیل سکتا ہے۔